پرویز مشرف ملک کا نمبر ون مسئلہ نہیں اور بھی کئی مسائل ہیں: سعد رفیق
لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پر ویز مشرف پا کستان کا نمبر ایک مسئلہ نہیں ملک میں اور بھی بہت سے مسائل ہیں ‘مسلح مزاحمت کاروں سے مذاکرات آسان نہیں مگر حکو مت ‘ریاستی اداروں اور سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور مذاکرات کا آغاز کیا ہے ۔ مذاکرات میں اتارچڑھائو آتا رہا ہے۔ بغاوت کو دبانے کیلئے عر صہ درکار ہوتا ہے۔ طالبان سے مذاکرات کو کا میاب بنانے کیلئے صبر وتحمل سے آگے بڑھنا ہو گا۔ بلو چستان کے مسائل کے حل کا آغاز رواںسال ہی کر دیا جا ئیگا ۔حکو مت کو اختر مینگل کے گلے شکوے توجہ سے سننے چاہئیں۔ بلو چ مزاحمت کار سیاسی عمل کا حصہ بن جائیں تو انکو خوش آمدید کہیں گے ۔ملک حالات ماضی کے حکمرانوں کی غلط پا لیسوں کی وجہ سے خراب ہوئے ۔ 14سال پہلے طالبان سے مذاکرات اور ڈرون حملے کیوں بند نہیں ہوئے؟ سندھ میں عوام نے پیپلزپارٹی کو مینڈ یٹ دیا اور ہم تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں۔ قیام پا کستان کے بعد کسی حکومت نے قبائلی علاقوں پر توجہ نہیں دی جسکی وجہ سے قبائلی علاقے جرائم پیشہ لوگوں کیلئے جنت بنے رہے۔وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور نیک نیتی سے مذاکرات کو آگے بڑھا رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ مذاکرات کو کا میاب بنانے کیلئے صبر وتحمل سے آگے بڑھانا ہو گا۔