پاکستان، ملائیشیا کے درمیان توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں: وزیراعظم
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان توانائی، سیاحت، ٹیلی مواصلات، پیشہ وارانہ تربیت، ہوا بازی، مالیاتی خدمات سمیت مختلف شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ملائیشیا اپنی مقامی صنعت کیلئے اپنے ہاں زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں کی خدمات حاصل کر کے اور پاکستان سے ہنرمند و نیم ہنرمند کارکنوں کے ذریعے اپنی افرادی قوت کی ضروریات بھی پورا کر سکتا ہے۔ ملائیشیا کی ایم ایم سی کارپوریشن کے چیئرمین سری سید مختار ال بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملائیشیاکی کمپنیاں پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں میں شریک ہیں اور ہم انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر، ہائوسنگ اور مواصلاتی شعبہ کے منصوبوں میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ پاکستان ملک میں ملائیشیائی بینکوں کی شاخوں کا خیر مقدم کریگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملائیشیا اپنی مقامی صنعت کیلئے اپنے ہاں زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں کی خدمات حاصل کر کے اور پاکستان سے ہنرمند و نیم ہنرمند کارکنوں کے ذریعے اپنی افرادی قوت کی ضروریات بھی پورا کر سکتا ہے۔ کارپوریشن کے چیئرمین نے ملاقات پر صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان نے جہاز رانی، توانائی، انجینئرنگ اور انفراسٹرکچر کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔