• news

بیرون ملک جنگوں میں مصروف امریکی فوجی ذہنی دبائو کا شکار‘ علاج کی ضرورت ہے: مائیک مولن

 واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے سابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مائیک مولن نے خبردار کیا ہے کہ ذہنی صحت کے امراض میں مبتلا فوجی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بیرون ممالک جنگوں میں مصروف فوجی ذہنی دبائو کا شکار ہیں، اسلئے انکے علاج کی ضرورت ہے۔ان کو واپس بلانے اور علاج کی ضرورت ہے۔ وہ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ مائیک مولن نے کہا کہ افغانستان، عراق اور دیگر ممالک میں موجود امریکی فوجی دستوں میں ایسے اہلکاروں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو ذہنی صحت کے امراض میں مبتلا ہیں اسی وجہ سے وہ نفسیاتی طور پر بھی مفلوج ہو رہے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا خطرناک چیلنج ہے۔ اندر بھی فوجی اہلکاروں میں ذہنی صحت کے امراض پائے جاتے ہیں۔ یہ ایک قومی مسئلہ ہے۔ بیسز کے اندر فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں میں اسلحہ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ وہ اپنے ساتھیوں پر بھی حملہ کرسکتے ہیں۔ ٹیکساس میں پیش آنے والا واقعہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن