• news

امریکہ:کیلی فورنیا میں جشن بہاراں پارٹی میں ہنگامہ آرائی، 44 زخمی، 100 گرفتار

کیلیفورنیا (آن لائن) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سالانہ جشن بہاراں پارٹی میں ہنگامہ آرائی کے دوران 44 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 100کو گرفتار کرلیا۔ امریکی حکام کے مطابق جنوبی کیلی فورنیا کے علاقے ویسٹاسلاکے ایک کالج میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کی ابتدا اس وقت ہوئی جب ایک شخص نے شراب کی بوتلوں سے بھرا بیگ ایک پولیس افسر کے منہ پر دے مارا۔ اس کے بعد 15 ہزار حاضرین میں سے کچھ نے پولیس افسران پر پتھروں، اینٹوں اور بوتلوں کی بارش کردی۔ پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 44 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 100 سے زائد کو گرفتار کرلیاگیا۔

ای پیپر-دی نیشن