• news

طالبان سے مذاکرات ،حکومت کاسی علی گیلانی، شہباز تاثیر وائس چانسلر کی رہائی کا مطالبہ کرے: آفتاب شیرپائو

 کوئٹہ (این این آئی) قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی آفتاب شیرپائو نے کہا ہے کہ طالبان کیساتھ مذاکرات میں حکومت ارباب عبدالظاہر کاسی، علی حیدرگیلانی، سلمان تاثیر کے بیٹے پشاور یونیورسٹی کے مغوی وائس چانسلر کی رہائی کا بھی فوری مطالبہ کرے۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اس لئے اپنی صفائی کیلئے ہر سماعت میں پیش ہوتے ہیں حکومت خود تضادات کا شکار ہے انہوںنے یہ بات پیر کے روز نواب اکبر بگٹی کیس میں پیش ہونے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ آفتاب شیر پائو نے کہاکہ حکومت طالبان کیساتھ مذاکرات میں مصروف ہے کامیاب ہونا یا نہ ہونا اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن