معیشت، توانائی، سلامتی سے متعلق اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے: اسحاق ڈار
ٹورنٹو/اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ، اقتصادی امور و نجکاری سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے معیشت، توانائی اور سلامتی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جبکہ پاکستان سات سال بعد پہلی مرتبہ انٹرنیشنل بانڈ مارکیٹ میں داخل ہونے جا رہا ہے۔ وہ ٹورنٹو میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان اور کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام کینیڈین اور پاکستانی تاجروں، کاروباری شخصیات اور پروفیشنلز کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔