• news

بنک الفلاح اور آئی ایف سی نے آن لائن سلوشنز پلیٹ فارم ایس ایم ای ٹول کٹ شروع کر دی

لاہور (کامرس رپورٹر)بنک الفلاح اور عالمی بنک گروپ کے ایک رکن آئی ایف سی نے پاکستان میں ایک آن لائن سلوشنز پلیٹ فارم SME ٹول کٹ کا آغاز کر دیا ’’دی ایس ایم ای ٹول کٹ‘‘ ویب  سائٹ www.pakistan.smetoolkit.org پر مفت دستیاب ہے  جو کہ کسی بھی کاروبار کو شروع کرنے ، چلانے اور اسے بڑھانے کیلئے ٹولز اور ماہرانہ مشورے فراہم کرتی ہے۔ بنک الفلاح کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف باجوہ نے کہا کہ ’’ہم آئی ایف سی کے ساتھ باہم مل کر پاکستان میں SMEs کے لئے غیر مالیاتی مشاورتی خدمات متعارف کرانے پر کام کر رہے ہیں۔ آئی ایف سی کی MENA بنک ایڈوائزری سروسز کے سربراہ قیصر ندیم نے کہا’’آئی ایف سی ایک بھرپور ایس ایم ای بنکاری لائحہ عمل کے نفاذ کیلئے بنک الفلاح کے ساتھ کام کرتی رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن