صوبائی مالیاتی ایوارڈ کی 9 ویں قسط جاری
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے تحت 36 اضلاع کو 18 ارب روپے کی 9 ویں قسط جاری کر دی ۔ سب سے زیادہ فنڈز لاہور کو ملے جن کا حجم 1.3 ارب روپے ہے ۔اور سب سے کم چنیوٹ کو ملے۔ جن کا حجم 21 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔