مولانا قاری عبدالحئی عابد کی اہلیہ انتقال کر گئیں
لاہور (پ ر) پاکستان علماءو مشائخ کونسل کے سربراہ مولانا زبیر عابد اور طلحہ عابد کی والدہ اور مولانا عبدالحئی کی اہلیہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ نمازجنازہ مولانا میاں محمد جمیل قادری نے پڑھائی جس میں حافظ طاہر محمود اشرفی‘ علامہ زاہد محمود قاسمی‘ پیر سیف اللہ خالد نقشبندی‘ مولانا امدادالحسن نعمانی‘ مولانا عبدالرﺅف فاروقی‘ مولانا محمد امجد خان و دیگر نے شرکت کی۔