• news

کپتانی پر بیان، پی سی بی نے شاہد آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ، کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگ رہا ‘ دل کی بات کی: آفریدی

لاہور (سپو رٹس رپورٹر ) پی سی بی نے شاہد آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔  پی سی بی نے شاہد آفریدی سے کپتانی کے بارے میں بیان پر جواب طلب کرلیا۔ شاہد آفریدی نے پی سی بی کی اجازت کے بغیر میڈیا سے گفتگو کی تھی۔ پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا شاہد آفریدی نے جواب دیدیا جس میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میڈیا نے جو سوال کیا اس پر جواب دیدیا۔ میڈیا کو ہر بار انٹرویو دیتا ہوں اس بار بھی دل کی بات کی، یہ تاثر غلط ہے کہ کپتانی کے پیچھے بھاگ رہا ہوں۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے وطن پہنچنے کے بعد ائرپورٹ پر کہا تھا کہ قیادت ملی تو تیار ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن