• news

تحصیل چونیاں کبڈی ٹورنامنٹ گہلن کلب نے جیت لیا

چونیاں(نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی شیح علائوالدین نے جشن بہاراں کی تقریبات کے سلسلہ میں کبڈی میچ  سے خطاب کے دوران  کہا کہ کبڈی ہمارے دیہات کا پسندیدہ کھیل ہے لیکن آج کل اس میں رغبت کم ہوتی جا رہی ہے ۔اس موقع پر گہلن کبڈی کلب اور دربار شیخ علم دین کی ٹیموں کے مابین دوستانہ میچ ہوا جس میں کپتان عبدالرشید اور قدرت اللہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پرسابق تحصیل ناظم سردار شعیب عالمگیراور سابق ناظم ملک امجد علی کھوکھر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن