• news

حکومت کو مذاکرات کے اختیارات دئیے 8 ماہ کے دوران کوئی پیشرفت نہ ہوئی: شجاعت

 پشاور (آئی این پی)  (ق) لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اے پی سی میں مرکزی حکومت کو قیام امن کیلئے مذاکرات کے اختیارات دئیے آٹھ ماہ کے دوران کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اس کیلئے دعا ہی کرسکتے ہیں  پیپلزپارٹی مرکز میں فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ عمران خان سے اپوزیشن کے ناطے جو توقعات تھیں وہ ان پر پورا نہیں اترے۔ پشاورکے علاقہ چمکنی میں پارٹی کے ضلعی صدور سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ اے پی سی میں مرکزی حکومت کو قیام امن کیلئے مذاکرات کے اختیارات دئیے آٹھ ماہ کے دوران کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ اگر ہم ووٹوں سے ہار جاتے توکوئی افسوس کی بات نہیں تھی انتخابی نتائج کے دوران ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے اگرکوئی کمیشن بنا تو پوزیشن واضح ہو جائیگی۔ ہم نے کبھی بھی علاقائی تعصب کو ہوا نہیں دی ہمیشہ ملک کی مفادات کا سوچا ہے خیبر پی کے سب سے مشکل صوبہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ یہاں پر امن قائم کیا جائے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ق لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مشاہد حسین سید نے کہا پارٹی کی ملک بھر میں تنظیم نو کا عمل عنقریب شروع کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن