• news

سبزی منڈی بم دھماکے کے بعد حکومت طالبان مذاکراتی عمل متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد سبزی منڈی میں بم دھماکے کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل متاثر ہونے کے خدشات ظاہر کئے جانے لگے جبکہ گذشتہ تین روز کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی کی مختلف وارداتوں کے بعد مذاکراتی عمل کیلئے نئے مسائل اور سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اور حکومت پر ایک ماہ اور چھ روز کے دوران وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کی دو بڑی وارداتوں کے بعد اپوزیشن اور دیگر لحاظ سے دبائو بڑھ چکا ہے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے پہلے ہی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد مذاکراتی عمل کے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے واقعہ سے لاعلمی کے اظہار نے بھی حکومت کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن