• news

ایران نے پاکستان کے ساتھ گیس منصوبہ ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا

تہران (آئی این پی) ایران نے پاکستان کے ساتھ اربوں ڈالر کا گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل طور پر ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا اور بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے اس منصوبے کو ایران ، اومان، انڈیا (آئی او آئی) زیر سمندر منصوبے پر بدلنے پر کام شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ایرانی خیبرایجنسی فارس نیوز کی  رپورٹ میں پاکستانی وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ایک سینئر حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایران اب منصوبے کو ایران اومان بھارت منصوبے کے طور پر نئے سرے سے شروع کر رہا ہے جو زیر سمندر ہو گا ۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید، اومانی وزیر خارجہ یوسف بن علاوی بن عبداللہ اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان دو ہفتے قبل نئی دہلی میں ملاقات ہوئی اور گہرے سمندر میں گیس پائپ لائن منصوبے پر غور کیا گیا جس پر 4سے 5 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ رپورٹ میں انٹرنیشنل نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جب اس سلسلے میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں اس منصوبے کو دوسرے منصوبے میں بدلنے کی کوئی خبر نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن