• news

انگلینڈ پاک الیون نے لاہور کنٹری کلب مریدکے کو 42 رنز سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پنجاب انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول (فیز ون ) کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ پاک الیون نے لاہور کنٹری کلب مرید کو42 رنز سے شکست دے دی۔  انگلینڈ پاک الیون نے  8 وکٹوں پر 167 رنز بنائے  ۔ 168 رنز کے تعاقب میں کنٹری کلب کی پوری ٹیم 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حافظ شاہد 22 اور کامران شاہد 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ پاک الیون کی جانب سے یاسین خان اور وقاص نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن