پنجاب یوتھ انٹرنیشنل فیسٹیول میں شریک غیرملکی ٹیموں کا والہانہ استقبال
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ انٹرنیشنل فیسٹول میں شریک مہمان ٹیمو ں کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے پاکستان آمد پر ہونے والے والہانہ استقبال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آکر ہمارے خیالات یکسر تبدیل ہوگئے ہیں پاکستان ہر طرح کے ایونٹس کیلئے محفوظ ملک ہے اور یہاں کے لوگ مزید بڑے ایونٹس دیکھنے کے حقدار ہیں۔ آسٹریلیا، نیپال، بھارت، جرمنی ، امریکہ سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں اور نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انڈین فسٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری پراگ وینکھڈے کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستان کے بارے میں یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ یہ ایک بہت خطرناک ملک ہے لیکن یہاں آکر ہمارے خیالات یکسر تبدیل ہوگئے ہیں پاکستانی بڑے مہمان نواز اور محبت کرنے والے لوگ ہیں۔