انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے پاکستانی فیڈریشن کو غیر آئینی قرار دیدیا
لاہور (سپورٹ رپورٹر)انٹرنیشنل ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن نے پاکستان میں ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ اور خضر حیات کے زیر انتظامیہ چلنے والے والی پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مستقبل میں اپنے آپ کو انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے الحاق رکھنے فیڈریشن کہلانے سے منع کردیا ہے۔آئی ڈبلیو ایف کی ڈائریکٹر جنرل اتیلا ایڈ مفی کی جانب سے ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ اور خضر حیات کے نام جاری میل میں وضاحت طلب کی ہے کہ وہ کس بنیاد پر اپنے آپ کو آئی ڈبلیو ایف سے الحاق رکھنے والی تنظیم قرار دیتے ہیں۔