سپین کی پارلیمنٹ نے کیٹالونیا کی آزادی کا منصوبہ مسترد کردیا
میڈرڈ (اے پی پی) سپین کی پارلیمنٹ نے کیٹالونیا کی آزادی کا منصوبہ مسترد کردیا ۔ گزشتہ روز سپین کی پارلیمنٹ میں ایک قرار داد پیش کی گئی کہ شمال مغربی علاقہ کیٹالونیا کی آزادی کے مسئلہ پر عوام کی رائے جاننے کے لئے ریفرنڈم کی اجازت دی جائے۔ لیکن 47 کے مقابلے میں 299 ارکان پارلیمنٹ نے یہ تجویز مسترد کردی ۔ ایک رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہ لیا۔