• news

خیبر پی کے: صوبائی حکومت بلدیاتی انتخاب کرانے کیلئے تیار ہے: پرویز خٹک

پشاور (این این آئی)  خیبرپی کے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے پور ی طرح تیار ہے، الیکشن کمشن اور سپریم کورٹ جیسے ہی تاریخ کا تعین کریں گی بائیو میٹرک طریقے سے صاف و شفاف بلدیاتی انتخات کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کارکن پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں، کارکن بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاری شروع کر دیں اور پارٹی منشور میں کئے گے وعدوں کی تکمیل میں صوبائی حکومت کا ساتھ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن