دہشت گرد حکمرانوں کی پرائیویٹ آرمی ہیں: طاہر القادری
اسلام آباد(آن لائن) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دہشت گرد حکمرانوں کی پرائیویٹ آرمی ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت طالبان کو فنڈ دیتی ہے، حکومتی وزراء پاک فوج کے ادارے پر تنقید کرکے تشویش پیدا کر رہے ہیں، (ن) لیگ کو اقتدار عدلیہ، الیکشن کمشن اور طالبان کی وجہ سے ملا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات اور دوسری طرف دہشتگردی کہاں کا انصاف ہے، ہر روز ملک میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔