• news

یوٹیوب طلباء کیلئے مفید ہے، فوری پابندی ختم کی جائے: فرحت اللہ بابر، شازیہ مری

 اسلام آباد (اے این این) پیپلز پارٹی کے رہنمائوں فرحت اللہ بابر اور شازیہ مری نے یو ٹیوب پر پابندی فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویب سائٹ طلباء کیلئے مفید ہے ۔ بنگلہ دیش اور افغانستان میں پابندی اٹھ چکی ہے۔ پاکستان دنیا میں واحد ملک رہ گیا ہے جہاں پر یہ پابندی برقرار ہے۔ وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن