• news

شام نگرکی سڑکیں عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، آمدورفت میں شدید دقت

لاہور( خبر نگار) شام نگر کے مکینوں نے وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان سے اپیل کی ہے کہ وہ کھیلوں کے میدانوں کے ساتھ ساتھ اپنے حلقے کی سٹرکوں پر بھی توجہ دیں۔ علاقے کی سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور لوگ حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ شام نگر کے مکینوں نے ”نوائے وقت“ کو بتایا کہ چوبرجی سے گلشن راوی تک ان کی مرکزی سٹرک مکمل ٹوٹ چکی ہے ۔ گہرے گڑھے ن چکے ہیں ۔ روزانہ گاڑیوں کے اچانک بریک لگانے سے گاڑیوں کے ٹکرانے اور گاڑیوں کے نقصان کے واقعات ہو رہے ہیں ۔ سٹرک پر تجاوزات بھی بڑھ گئی ہیں ۔ ہر دکاندار نے سٹرک پر قبضہ کر رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹوٹی پھوٹی سٹرک مزید تنگ ہوگئی ہے ۔ انہوں نے وزیر کھیل رانا مشہود احمد سے اپیل کی کہ وہ اپنے حلقے کو بھی وقت دیں۔

ای پیپر-دی نیشن