• news

اسلام آباد سبزی منڈی میں ہونے والا دھماکہ قابل مذمت ہے: دینی، سیاسی ومذہبی رہنما

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی، جماعت اہلسنت کے رہنما علامہ ریاض حسین شاہ، جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر وسیم اختر، نذیر احمد جنجوعہ، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، مولانا نعیم عارف نوری، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ ناصر عباس جعفری، علامہ ذوالفقار مصطفی نے اسلام آباد سبزی منڈی میں ہونے والا دھماکہ قابل مذمت ہے۔ ملک دشمن عناصر ملک میں امن نہیں چاہتے۔ حکومت اور طالبان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں۔ تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو ملکی سالمیت کیلئے اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ حکومت دہشت گردوں کو عدالت کے کٹہرے میں لائے۔

ای پیپر-دی نیشن