سہ فریقی مذاکرات، بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے میر واعظ عمرفاروق کی تجویز مسترد کر دی
نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے چیئرمین حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے دی جانے والی سہ فریقی مذاکرات کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسئلہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت سے ہی حل ہوسکتا ہے‘ سہ فریقی مذاکرات نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن اور غیرآئینی بھی ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ اور داخلہ کے سینئر افسروں نے ایک بیان میں کہا حریت کانفرنس کے قائدین صرف بھارتی آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے حکومت کیساتھ مذاکرات کرسکتے ہیں۔ میر واعظ عمر فاروق کی تجویز ماضی کا حصہ ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں۔کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا اس مسئلے پر کشمیریوں کی شمولیت ناممکن ہے۔