• news

بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں پر آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست حکومت اور الیکشن کمشن سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کیلئے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق کرنے کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس امین الدین خان نے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت  کی تو درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی اساس ہیں مگر اسکے باوجود بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر آئین کے آرٹیکل 62  اور 63 کا اطلاق نہ کیا جانا آئین پاکستان سے متصادم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن