عابد شیر علی نے خیبر پی کے میں 10 فیڈر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت پانی و بجلی نے 85 فیصد یا اس سے زائد لاسز والے تمام فیڈر بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں زیادہ لاسز والے فیڈر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، ذرائع کے مطابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے خیبر پی کے میں 10 فیڈر بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔