• news

عابد شیر علی نے رکن اسمبلی خیبر پی کے کی توہین آمیز ویڈیو عمران اور وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی

اسلام آباد (خبرنگار)  تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خیبر پی کے کی توہین آمیز وڈیو وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور خیبر پی کے کے وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی۔ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر مملکت پانی وبجلی کو ایک ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں پی ٹی آئی کے خیبر  پی کے اسمبلی کے رکن فضل الٰہی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور پیسکو کے آفیشنلز کو گالیاں دیتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ فوٹیج میں قرآن کی آیات پڑھ کر قسم کھا کر انہوں نے کہا کہ جوکنڈا کاٹنے کے لئے آیا‘ اسے وہ قتل کردیں گے۔ فوٹیج میں وہ ایس ایچ او کو فون کرتے ہوئے دکھائے گئے ہیں اگر وہ بجلی چوری کرنے والے کسی شخص کو گرفتار کریں گے تو وہ اسے قتل کردیں گے۔ وزیر مملکت نے عمران خان کو فوٹیج ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ارکان پارلیمنٹ کی اصل شکل اس فوٹیج میں دیکھ سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن