ہینڈی کرافٹس کی سمگلنگ سے پاکستان کو سالانہ ایک ارب روپے کا نقصان
کراچی (خصوصی رپورٹ) ہینڈی کرافٹس کی سمگلنگ سے پاکستان کو سالانہ ایک ارب روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ امت کے مطابق سمگلروں کی عالمی مافیا بعض ایکسپورٹرز اور کمپنیوں کی مدد سے دستکاری کی نادر اشیاء بلوچستان سے مسقط اور ایران سمگل کرتی ہے۔ پھر دبئی میں میڈ ان انڈیا اور بنگلہ دیش کی مہر لگا کر دنیا بھر میں فروخت کر دی جاتی ہیں۔ پاکستانی شالیں، کڑھائی والے سوٹ، پرس، لکڑی اور مٹی کے برتنوں سمیت دیگر اشیاء کی بیرون ملک بہت زیادہ مانگ ہے۔