کندھ کوٹ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، پنجاب، سندھ بلوچستان کو سپلائی معطل
کوئٹہ ( این این آئی)کندھ کوٹ کے علاقے تنگاولی کے مقام پر نامعلوم افراد نے گیس پائپ کو دھماکے سے اڑا دیا جس کی وجہ سے پنجاب سندھ اور بلوچستان کو جانیوالی گیس سپلائی معطل ہوگئی۔ جمعہ کے روز نامعلوم افراد نے کندھ کوٹ کے علاقے تنگا ولی کے مقام پر 24انچ قطر پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے بلوچستان سندھ اور پنجاب کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔