• news

پشاور اور خیبر ایجنسی میں سرگرم لشکر اسلام بھی حکومت سے مذاکرات پر آمادہ

خیبر ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) پشاور اور خیبر ایجنسی میں سرگرم شدت پسند گروپ لشکر اسلام بھی حکومت سے مذاکرات پر آمادہ ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لشکر اسلام نے حکومت سے مذاکرات کا اختیار مذہبی شخصیت مولانا محمد طیب کو دیدیا ہے۔ اس حوالے سے مولانا محمد طیب نے تصدیق کی کہ لشکر اسلام نے مجھ سے رابطہ کر کے حکومت سے مذاکرات کرنے کا کہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن