• news

وزیراعلیٰ ٹیم کے سامنے بم دھماکے سے متاثرہ دکاندار نے پستول نکال لیا، تاجروں سے تلخ کلامی

لاہور (سٹاف رپورٹر) اچھرہ بم دھماکے سے متاثرہ دکاندار ولی شاہ کی وزیراعلیٰ کی ٹیم کی موجودگی میں اچھرہ بازار کے تاجروں سے انتخابات کے حوالے سے تلخ کلامی ہو گئی جس پر ولی شاہ نے پستول تان لیا۔ پولیس نے اس سے پستول چھین کر گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ٹیم میں خواجہ احمد حسان، پرویز ملک اور اختر رسول متاثرہ دکاندار سے اظہار یکجہتی کیلئے اسکے پاس گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن