ڈاکٹر نوازشریف سے چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات‘ 660 میگاواٹ کے دو بجلی گھر لگانے کا معاہدہ
سنیا (آن لائن)چین میں وزیر اعظم ڈاکٹر نواز شریف سے چینی سرمایہ کاروںنے ملاقات کی جبکہ چینی کمپنیو ں نے پاکستان مین توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے کنسورشیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان ا ور چینی کنسورشیم میں 1320 میگا واٹ کے منصوبے کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔منصوبے کے مطابق چینی کنسورشیم ساہیوال میں 660میگا واٹ کے دو بجلی گھر لگائے گا۔منصوبے کا آغاز مئی میں ہوگا جو 2016 میں مکمل ہوگا۔چینی حکومت نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا۔اس موقع پرڈاکٹر نواز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں چینی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع ہیں۔ حکومت چینی سرمایہ کاروں کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی اور منصوبے کی بروقت تکمیل سے معیشت کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے ملک کو ترقی ملے گی۔ توانائی انفراسٹرکچر کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت چینی سرمایہ کاروںکو ہر ممکن تحفظ فراہم کرے گی۔