چیئرمین پی سی بی نے قومی ویمنز ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا عندیہ دیدیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے ویمن کرکٹ کا پوسٹ مارٹم کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی جبکہ ہم نے اس کو تیاری کیلئے بھرپور موقع بھی دیا اس سلسلہ میں قطر میں کرکٹ سیریز کا انعقاد کرایا۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ ویمن کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے انتخاب عالم اور ہارون رشید کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین ویمن کوچ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے پوسٹ کو ایڈورٹائز کریں۔ اچھی ویمن کوچ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو فٹنس معیار بہتر کرنے کے لئے ٹرینر کی بھی خدمات مہیا کی جائیں گی۔