ذکاء اشرف جاتے جاتے بشریٰ اعتزاز کے کنٹریکٹ میں توسیع کر گئے
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق چیئرمین چودھری ذکاء اشرف جاتے جاتے ویمن ونگ کی چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز کے کنٹریکٹ میں تین سال کی توسیع کرگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بشریٰ اعتزاز کا تین سالہ کنٹریکٹ ختم ہوگیا تھا لیکن ذکاء اشرف نے عدالت سے بحال ہونے کے بعد ان کے معاہدے میں توسیع کردی۔