چیئرمین پیمرا کو ہراساں نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ، حکومت سے تفصیلی جواب طلب
اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین پیمرا عبدالرشید کیس کی سماعت جمعہ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔ عدالت میں چیئرمین پیمرا کے وکیل وسیم سجاد پیش ہوئے۔ عدالت نے حکومت سے تفصیلی جواب مانگ لیا ہے۔ فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ چیئرمین پیمرا کو ہراساں نہ کیا جائے۔ عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت چیئرمین پیمرا کے متعلق تفصیلی جواب بھی طلب کرلیا اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیمرا کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوکری پر بحال کیا تھا۔