• news

شادمان میں پی پی رہنما ملک سہیل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

لاہور (نامہ نگار) شادمان کے علاقہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما ملک سہیل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ ملک سہیل فائرنگ کی زد میں آنے سے محفوظ رہے جبکہ ملزمان اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ملک سہیل کا کہنا ہے تین روز سے نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن