• news

پاکستان میں ٹیکس دینا جرم بن گیا، گوجرانوالہ چیمبر

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ نعمان صلاح الدین ، سیئر نائب صدر سرفراز احمد صدیقی اور نائب صدر رحمان الحق نے کہا کہ پوری دنیا میں ٹیکس پیرز کی عزت کی جاتی ہے لیکن پاکستان میں ٹیکس ادا کرنا ہی جرم بن گیا ہے۔ محکمہ ایف بی آر آئے روز نت نئے اور بلا جواز نوٹس بھجوا کر بزنس کمیونٹی کو سخت ذہنی کوفت میں مبتلا کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پہلے ہی کچھ کاروباری حضرات توانائی کے بحران کے باعث اپنے کاروبار بیرون ملک شفٹ کر چکے ہیں اگر یہی حالات رہے تو باقی ماندہ کاروباری برادری بھی اپنے کاروبار یا تو بند کر دے گی۔ یا پھر وہ بھی بیرون ملک لیجانے پر مجبور ہو جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن