سٹیٹ بینک نے ادائیگی کے نظام کا جائزہ جاری کردیا
کراچی (اے پی پی) اسٹیٹ بینک نے اکتوبر تا دسمبر 2013ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے ادائیگی کے نظام کا جائزہ جاری کر دیا۔ جمعہ کو سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بڑے اور ریٹیل قدر پر مبنی ادائیگی کے نظاموں کے شعبے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ زیر جائزہ سہ ماہی کے دوران پاکستان میں ادائیگی کے نظام، ریئل ٹائم انٹربینک سیٹل منٹ میکانزم سے 350 کھرب روپے سے زائد مالیت کی 141,667 پے منٹس پروسیس کی گئیں، یہ گذشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں حجم میں 8.2 فیصد اور قدر میں 15 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان میں ای بینکاری ٹرانزیکشنز کے حجم میں گذشتہ برسوں کے دوران خاصا اضافہ ہوا۔