• news

کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی، اسلام آباد کنونشن سنٹر سمیت اہم سرکاری عمارتوں کے گیس کنکشن منقطع

 لاہور (پ ر)  ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد ریجن نے مزید 2 کروڑ 63 لاکھ 58 ہزار 900 روپے کے سرکاری گیس بل نادہندگان کے کنکشن عدم ادائیگی کی بنیاد پر منقطع کر دیئے جن میں کنونشن سنٹر اسلام آباد کے ذمے کیپٹل ہسپتال سیکٹر جی 6/2 اسلام آباد، فیڈرل لاجز سیکٹر جی 5 اسلام آباد، گورنمنٹ ہاسٹلز پاک سیکرٹریٹ بلڈنگ اسلام آباد، کلینیکل ریسرچ ڈویژن (این آئی ایچ) راولپنڈی، ناردرن ایریا ہاؤس سیکٹر ایف 5/1 اسلام آباد (صارف) این ٹی آر سی آفس سیکٹر  ایچ 8/3 اسلام آباد ریلوے ریسٹ ہاؤس سیکٹر ایچ 8 اسلام آباد، اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز سیکٹر ایف 10/2 اسلام آباد، سی ڈی اے فائر ہیڈ کوارٹر سیکٹر جی 7/1 اسلام آباد کے گیس کنکشن نادہندگی کی وجہ سے کاٹ دیئے گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن