• news

جنوبی کوریا کے وزیراعظم چار روز ہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد(ثناء نیوز)جنوبی کوریا کے وزیراعظم چنگ  ہانگ  ون وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر پاکستان کا چار روزہ سرکاری دورے پر آج  اتوار کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔1983 میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے جنوبی کوریا کے کسی بھی وزیراعظم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے ۔وہ اپنے قیام کے دوران وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریںگے جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوںگے ۔وہ صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کریںگے ۔وہ چودہ اپریل کو کوریا پاکستان سرمایہ کاری تعاون فورم میں مہمان خصوصی ہوںگے جس کا اہتمام پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ اور پاکستان کوریا ٹریڈ انوسٹمنٹ پروموشن ایجنسی نے مشترکہ طورپر کیا ہے ۔ چنگ  ہانگ  ون کوریائی برادری سے بھی ملاقات کریںگے اور شکرپڑیاں میں پودا لگائیںگے وہ قومی یادگار کا بھی دورہ کریںگے ۔کوریا کی متعدد کمپنیاں کیمیکل انڈسٹری پن بجلی ، تھرمل بجلی اور بنیادی تعمیراتی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔یہ دورہ خصوصی اہمیت کاحامل ہوگا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو نیا رخ ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن