• news

مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے پاکستان، بھارت ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، نیویارک ٹائمز

واشنگٹن (کے پی آئی) کشمیر کے مسئلے کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی کے نامزدامیدوار برسراقتدار آگئے تو وہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر نظر ثانی کر سکتے ہیں جو خطے کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے پاس سینکڑوں ایٹمی ہتھیار موجود ہیں جو خطے کی صورتحال کے لیے تباہ کن ہیں۔ افغانستان پاکستان کی سرحدوں پر انتہا پسندوں کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں بھارت اور پاکستان کو چاہئے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے۔ اخبار نے کہا ہے کہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت بھارت اور پاکستان کے درمیان اختلافات کی بنیادی وجہ ہے اور خطے میں امن کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے مابین ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے اس کے ساتھ خطے میں صورتحال تبدیل ہو تی جا رہی ہے ۔افغان پاکستان سرحد پر انتہا پسندوں کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے بھارت پاکستان کے درمیان مستقبل میں شدید نوعیت کے اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں ۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق بھارت پاکستان کے پاس اس وقت ایک سو کے قریب ایٹمی بم موجود ہیں جسے خطے میں صورتحال مخدوش ہوتی جا رہی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کبھی کبھار شدید نوعیت اختیار کر جاتے ہیں اگرچہ بھارت نے جنگ کے دوران ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اشارہ دیا ہے تاہم پاکستان کم فاصلے تک مار کرنے والے ایٹمی ہتھیاروں کو استعمال کر سکتا ہے جس سے خطے میں امن کو شدید خطرہ لاحق ہو گا اور دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن