• news

وزیراعظم اور نثار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی کیلئے اجلاس آج طلب

لاہور (آئی این پی) وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا‘ جس میں سبزی منڈی بم دھماکے کی تحقیقات سمیت مختلف ایشوز کے بارے میںبات چیت کی گئی جبکہ وزیراعظم نے طالبان سے مذاکرات سمیت دیگر ایشوز پر آئندہ کی حکمت عملی طے کر نے کیلئے اہم اجلاس آج (اتوار) طلب کر لیا ‘ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف ‘ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سمیت وفاقی ورزاء اور دیگر بھی شر کت کر ینگے جبکہ وزیراعظم کی صدر مملکت ممنون حسین سے بھی آج لاہور میں ملاقات کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن