سینیٹ میں اپوزیشن پارلیمانی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا
اسلام آباد(ثناء نیوز) سینیٹ میں تحفظ پاکستان بل 2014 پر متحدہ اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کیلئے اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا بل پر متفقہ طور پر ترامیم تیار کی جائیں گی، اجلاس سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی جانب سے طلب کیا گیا اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سینیٹ کو دعوت نامے بھجوادیئے گئے ہیں ۔ متحدہ حزب اختلاف کی جانب سے سینیٹ میں قوم پرست حکومتی جماعتوں بشمول جے یو آئی (ف) ایم کیو ایم کو بھی اعتماد میں لئے جانے کا امکان ہے تاہم متحدہ اپوزیشن کے مشاورتی پارلیمانی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی، ق لیگ اور سینیٹ کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان شریک ہونگے ۔ذرائع کے مطابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ابتدائی طورپر بل پر ترامیم تیار کر لی ہیں اس بارے میں دیگر جماعتوں کو اعتماد میں میں لیا جائیگا وہ ارکان کو بل کی اہم شقوں سے آگاہ کریں گے ۔