یہ وقت آرام کا نہیں، کام کا ہے وزیراعلیٰ کا دورئہ چین سے واپسی پر ایئرپورٹ پر اجلاس سے خطاب
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے چین کے 3 روزہ دورے اور طویل فضائی سفر کے بعد وطن واپس پہنچتے ہی لاہور ائیرپورٹ پر ہی صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی اور بعدازاں غیرملکی صحافیوں کے وفد سے ملاقات کی۔ شہباز شریف انتہائی مصروف دورہ چین اور طویل فضائی سفر کے باوجود ہشاش بشاش دکھائی دے رہے تھے اور انہوں نے امن و امان کے حوالے سے اجلاس میں افسروں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ یہ وقت آرام کرنے کا نہیں کام، کام اور صرف کام کا ہے۔