• news

پنجاب کے تاجر خوش قسمت ہیں‘ وزیراعظم کی شخصیت کے ساتھ معاشی ترقی جڑی ہے شہبازشریف 24 گھنٹے کام کرتے ہیں: صدر

لاہور (این این آئی) صدر ممنون حسین نے او آئی سی ایمبیسڈر ز اینڈ ٹریڈ کانفرنس سے خطاب کے دوران لاہور چیمبر کے عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے بارے میں سنا ہے کہ وہ چوبیس  میں سے چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں اور اس لحاظ سے پنجاب کے تاجر خوش قسمت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاہور چیمبر آف کامرس پنجاب کے سب سے بڑے شہر میں ہے۔ تاجر برادری سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کی خوش قسمتی ہے کہ آپ کو ایسا وزیراعظم ملا ہے جس کی شخصیت کے ساتھ معاشی ترقی جڑی ہوئی ہے۔ وزیراعظم ڈاکٹر نوازشریف کی ساری ٹیم کو جانتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن