لاہور میں ایک کروڑ سے زائد کے ڈاکے، چوریاں، پنجاب اسمبلی سکیورٹی افسر کا بھائی لُٹ گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر ) ڈاکوئوں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوںکو لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، نقدی، قیمتی سامان، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔ وحدت کالونی میں گھر کے باہر کھڑے ڈاکوئوں نے صوبائی اسمبلی کے چیف سکیورٹی آفیسر رانا اقبال کے بھائی رانا شاہد سے گن پوائنٹ پر52ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے، گارڈن ٹائون میں بنک سے رقم نکلواکر لانے والے محمد فہیم سے 22لاکھ روپے لوٹ لئے، ٹائون شپ میں آغا ساجد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا اور 12لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی ،جنوبی چھائونی میںسعیدکے گھر سے ساڑھے11لاکھ روپے، شاہدرہ میں نوید کے گھر گھس کر 9لاکھ روپے، جوہر ٹائون میں مقبول الٰہی کے گھر گھس کر 8لاکھ روپے، گلشن راوی میں سفیان کے گھر گھس کر 8لاکھ روپے، ماڈل ٹائون میں سید حسن سے ساڑھے 3لاکھ روپے اورموبائل فون، اسلامپورہ میں رشید احمدکی فیملی سے ڈھائی لاکھ،شفیق آباد میںڈاکوئوںنے محسن کی فیملی سے سوا دو لاکھ روپے، نواب ٹائون میں محی الدین کی فیملی سے ایک لاکھ روپے اور موٹر سائیکل، شیراکوٹ میں سعید سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹائون میں اکرم سے 40ہزار روپے اورموبائل فون، شفیق آباد میں ناصر سے 35ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس اے میں عمران سے 35ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، نواب ٹائون میںچوروںنے سعید کے گھر کے تالے توڑ کر 8لاکھ روپے، سرور روڈمیںچوروں نے علی کے گھر کے تالے توڑکر 5لاکھ روپے، نشتر کالونی میںآصف کے گھر کے تالے توڑ کر5لاکھ روپے، ہربنس پورہ میںزاہد کے گھر کے تالے توڑ کر 4لاکھ روپے، ٹائون شپ میں غلام حسین کے گھر کے تالے توڑ کر 4لاکھ روپے، نواب ٹائون میںچوروں نے قیوم کی دکان کے تالے توڑ کر 2لاکھ روپے چرا لئے گئے۔ گارڈن ٹائون میںشیرمحمد، فیصل ٹائون میں اسلم ، مسلم ٹائون میں ارسلان ، سول لائن میںاکبر اور شاد باغ میںشاہدکی گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ ندیم، اچھرہ طلحہ اورمحسن ،ساندہ میںزبیر، ٹائون شپ میںاختر، فیکٹری ایریا میںشہزاد،گلبرگ میں تمیور اور ٹائون شپ میں اصغر کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔