ایک اور وارڈن نے وائرلیس سیٹ مار کر شہری کا سر پھاڑ دیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ اچھرہ کے علاقہ میں تلخ کلامی پر وارڈن نے وائر لیس سیٹ مار کر شہری کو شدید زخمی کر دیا۔ اعلیٰ پولیس افسران نے رات گئے شہری اور وارڈن کے درمیان صلح کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شہری زاہد کی موٹر سائیکل ورکشاپ کے باہر روڈ پرکھڑی تھی۔ وارڈن نے موٹر سائیکل فوری طور پر سڑک سے ہٹانے کا کہا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی تو وارڈن نے وائرلیس سیٹ زاہد کے ماتھے پر دے مارا جس سے زاہد کے سر سے خون بہنے لگا۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ کر دونوں کو تھانے لے گئی جہاں رات گئے دونوں کے درمیان صلح کروادی گئی۔