• news

دو تین دن میں حکومت ‘ طالبان مذاکرات شروع ہو جائیں گے: علامہ طاہر اشرفی


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین  علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ طالبان کے دونوں متحارب گروہوں میں صلح ہو گئی۔ خوش خبری دے رہا ہوں کہ آئندہ دو تین روز میں حکومت اور  طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ پاکستان کے مدارس میں کریک ڈائون نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف اور چودھری نثار نے یقین دلایا تھا کہ مدارس میں کریک  ڈائون نہیں ہو گا۔ کراچی میں 16 اپریل کو امن کانفرنس ہو گی۔  

ای پیپر-دی نیشن