ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام اتحاد امت کانفرنس پرسوں ہو گی، تیاریاں مکمل
اسلام آباد (این این آئی) ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام 15 اپریل کو اسلام آباد میں اتحاد امت کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔کانفرنس میں مشاہد حسین سید،پیر امیر الحسنات ، راجہ ظفر الحق،صاحبزادہ ابو الخیر زبیر،سید منور حسن، سراج الحق،علامہ سجاد نقوی،حافظ حسین احمد،حافظ سعید،پیر محفوظ مشہدی،علامہ امین شہیدی،قاری حنیف جالندھری،عبد الرشید ترابی،راغب نعیمی،صاحبزادہ سلطان احمد علی، جنرل (ر) حمید گل سمیت مختلف شعبہ زندگی کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔