• news

وزیراعظم کا جانبدارانہ طرز عمل صوبائی ہم آہنگی تباہ کر رہا ہے: شیریں مزاری

اسلام آباد(اے پی اے) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیراعلی پنجاب کو دیگر وزرائے اعلی پر فوقیت دینے اور بیرونی دوروں پر انہیں ہمراہ لے جانے پر وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابلیت اور مساوات کی بجائے خاندانی مراسم اور خونی رشتوں کو ترجیح دینا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیراعظم کا جانبدارانہ طرز عمل چاروں صوبوں کے درمیان تعلقات پر اثر انداز ہو رہا ہے اور صوبائی ہم آہنگی کو تباہ کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن